2 جولائی 2012 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہرگز مغرب کی پیروی نہیں کرے گا۔

ابنا: صدر بشار اسد نے ترکی کے اخبار جمہوریت سے گفتگو میں کہا کہ اگر شام نے مغرب کی پیروی کرلی ہوتی تو آج اس کا بحران ختم ہوچکا ہوتا لیکن شام ہرگز مغرب کی پیروی نہیں کرے گا۔ صدر بشار اسد نے شام کی سرحدوں میں ترکی کے جنگي طیارے کے مارگرائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی کے طیارے کے پائلٹ نے اپنی شناخت نہیں کروائي تھی اور اس کوریڈور میں پرواز کررہا تھا جس میں عام طور سے صہيونی رياست کے طیارے پرواز کرتے ہیں لھذا اسے مارگرایا گيا۔

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ شام کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ ترکی کے طیارے نے شام کی فضائي حدود میں پرواز کی تھی اور اگر یہ طیارہ بین الاقوامی پانیوں میں گرایا جاتا تو شام کی حکومت ضرور معافی مانگ لیتی۔

یاد رہے ترکی کے ایک جنگي طیارے نے جون کی دوسری تاریخ کو شام کی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور شام کی جانب سے وارننگ کو نظر کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا جس کےبعد شام کی فوج نے اسے مارگرایا ۔ .......

/169